لاہور (بیوروچیف) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت میاں میرکے402 ویں سالانہ عرس مبارک کا افتتاح رسم چادرپوشی سے کیا۔اس موقع پر ”حضرت میاں میر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس”کا خصوصی اہتمام کیا گیاجس سے پارلیمانی سیکرٹری اوقاف ملک محمد وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوفیا کی خانقاہیں خدمت خلق کا سب سے بڑا ادارہ ہیں۔ موجودہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے خانقاہوں کے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے۔




