ریلیف کیمپوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہائی الرٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں تمام محکموں کی جانب سے ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔سیلاب متاثر ین کے لیے قائم ریلیف کیمپوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں متاثرہ خاندانوں کو رہائش، کھانا، پینے کا صاف پانی اور مویشیوں کے لیے چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں، “کلینک آن ویلز” اور فیلڈ ہسپتال کی ٹیمیں بھی متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ کلینک آن ویلز پر 442 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ فیلڈ ہسپتال میں 42 مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات فراہم کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلیف کیمپوں اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت علاج اور ادویات مہیا کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں