لائیو سٹاک کا سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد ڈویژن میں بھی محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جانوروں کے علاج، ادویات، سبز چارے اور ونڈے کی فراہمی کے لیے ٹیمیں چو بیس گھنٹے مسلسل سرگرم عمل ہیں جبکہ اعلی افسران بھی انتظامات کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب لاہور ڈاکٹر محمد اشرف نے ضلع چنیوٹ کے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن)ڈاکٹر محمد اشرف نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ، کوٹ امیر شاہ اور رشیدہ و دوست محمد لالی پل پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیلڈ عملے کو ہدایت دی کہ جانوروں کے لیے سبز چارے اور ونڈے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ علاقوں میں علاج اور ویکسینیشن کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت موجود رہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات اور سہولیات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے۔دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن)نے خود سیلاب متاثرہ مویشی مالکان میں ونڈے کے تھیلے تقسیم کیے اور کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کسانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ جانوروں کی بروقت غذائیت اور دیکھ بھال یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں