خیبرپختونخوا میں 4دہشتگرد ہلاک’2 اہلکار شہید

بنوں (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی لائن پر حملے کو ناکام بنادیا گیا، ایس ایچ او سمیت 4اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے، لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بنوں میں کرم پل کے قریب ایف سی لائن پر فتن الخوارج نے دستی بموں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایف سی لائن میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ادھر، لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں