بول نیوز کا کیمرہ مین شاہد جگنو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں بول نیوز کے کیمرہ مین شاہد جگنو جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد ڈی بلاک نزد سبحان اﷲ مسجد کا رہائشی بول نیوز کا کیمرہ مین شاہد جگنو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر پل عبداﷲ پور سمندری روڈ سے اپنے گھر غلام محمد آباد جا رہا تھا کہ جب وہ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنیوالے ڈمپر نے کچل دیا، کار اور ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور ڈی ٹائپ کالونی پولیس موقع پر پہنچی تو شاہد جگنو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جس پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب کار اور ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں