موٹر سائیکل جواء میں ہار کر ڈکیتی کا ڈرامہ کرنیوالا جواری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل جواء میں ہار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا جواری حوالات پہنچ گیا، چک جھمرہ پولیس نے جھوٹی کال کرنے والے جوارئیے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ چک جھمرہ میں ملزم فریاد اسلم نے موٹرسائیکل’ نقدی وغیرہ جوا میں ہارنے پر گھر والوں کو مطمئن کرنے کی غرض سے ریسکیو15 پر کال کی کہ تین مسلح ڈاکوئوں نے اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی ہے اور ڈاکو موٹرسائیکل’ نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ موٹرسائیکل چھیننے کی کال پر ایس ایچ او چک جھمرہ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع پر کسی نے بھی واردات کی تصدیق نہ کی تو پولیس نے کالر فریاد اسلم کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ موٹرسائیکل اور نقدی جوا میں ہار گیا تھا اور گھر والوں کو مطمئن کرنے کیلئے ڈکیتی کی کال کی تھی۔ جس پر پولیس نے جھوٹی کال کرنے پر ملزم کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں