نوکیاکانیاسمارٹ فون تیار

کراچی (بیوروچیف) ایچ ڈی ایم گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد نوکیا X200الٹرا اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرے گا، جس میں 200میگا پکسل کے کیمرے اور 18100ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری شامل ہوگی۔ نوکیا X200الٹرا میں 7.89انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے 4Kریزولوشن اور 122ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جسے کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن حاصل ہوگا۔ نیا ڈیوائس اینڈرائیڈ 15آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا اور اس میں اسنیپ ڈریگن 8جن 1چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔فون میں 12جی بی، 16 جی بی ریم اور 128جی بی، 256جی بی اور 512جی بی اسٹوریج آپشنز دیے جائیں گے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو مزید 1TB تک بڑھایا جا سکے گا۔کیمرہ سیٹ اپ میں 200میگاپکسل مین لینز کے ساتھ 3 مزید لینز شامل ہیں جن میں 200 ایم پی، 16ایم پی اور 16ایم کے سینسر موجود ہوں گے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 64ایم پی فرنٹ کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔نوکیا X200 الٹرا میں 18100mAh کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو فاسٹ اور وائرلیس ریورس چارجنگ کی سہولت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں 5G کنیکٹیوٹی، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔نوکیا X200 الٹرا کی قیمت تقریبا 391 ڈالر متوقع ہے جبکہ اسے سال کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں