شوگر کم کرنے والا پھل

اسلام آباد (بیوروچیف) ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے اہم خبر آگئی، ایک ایسی سبزی جو ان کے شوگر کے لیول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو آسان سے مل بھی جاتی ہے، اس سبزی کا ذائقہ آلو جیسا ہے لیکن وہ صحت پر بوجھ ڈالنے کے بجائے فائدہ پہنچاتی ہے۔شوگر کے مریضوں کی ذرا سی لاپرواہی خون میں شگر کی سطح کو بڑھا دیتی ہے۔ ایسی ہی ایک عام سبزی ہے آلو، جسے تقریبا ہر گھر میں کھایا جاتا ہے، مگر آلو میں موجود زیادہ نشاستہ اور سادہ کاربوہائیڈریٹس بلڈ شوگرکی سطح کو فورا اوپر لے جاتے ہیں۔ اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کو آلو کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔کچا کیلا آلو جیسا ہی ذائقہ اور ٹیکسچر رکھتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس سے سبزی، کٹلیٹ، ٹِکی، پکوڑے یا پراٹھے بنا سکتے ہیں۔ ذائقے میں یہ آلو سے کم نہیں بلکہ کئی لحاظ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔کچے کیلے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے، اس میں موجود ریزیسٹنٹ اسٹارچ آنتوں کے اچھے بیکٹیریا کے لیے خوراک کا کام کرتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔کچے کیلے میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پٹھوں کے درد، نیند کی کمی اور جسم کے دیگر افعال کے لیے نہایت اہم ہے، یہ ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کچے کیلے کھانے سیصحت پر کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں پڑتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں