برف پگھلنا شروع،PTIکا مفاہمتی سیاست کاآغاز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) برف پگھلنا شروع’ پی ٹی آئی کی طرف سے مزاحمتی سیاست کی بجائے مفاہمتی سیاست کی طرف پیش قدمی کا آغاز’ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں پہلی بار سخت اور تنقیدی گفتگو نہیں کی، آہستہ آہستہ معاملات مذاکرات اور کچھ لو کچھ دو کی طرف جا سکتے ہیں۔ مذاکراتی علم علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر اٹھائینگے۔ KPK ہائوس اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے عمران خان سے ملاقات کے متمنی وزیراعلیٰ گنڈا پور کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل سکتی ہے جس کے بعد بتدریج حالات مذاکرات کی طرف جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں