اسرائیلی ریزرو فوجیوں کی غزہ پر قبضہ کیخلاف بغاوت

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 300سے زائد فوجیوں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیاان فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو کی غیر قانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں اور اسے قومی فریضہ سمجھتے ہیں، ہم ان رہنماوں سے جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح ر ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے 10ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں