رحمت ٹائون میں محفل میلاد مصطفی ۖمنعقد

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)مرکزی جامع مسجد اعجاز مصطفی رحمت ٹائون میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا تلاوت قرآن کریم قاری غلام مصطفی نعیمی نے کی اور خصوصی نعت حافظ مزمل رضا قادری نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب مفتی محمد شاہزیب رضا المدنی قادری نے فرمایامحفل زیر نگرانی مولانا قاری محمد وارث سیالوی چیئرمین لائلپور ٹان فیصل آباد مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی انعقادپذیرہوئی پاکستان مہمانان گرامی مفتی اعظم صاحب قاری الطاف حسین باروی ‘ حاجی ڈاکٹر خالد عطاری ‘ حاجی زاہد رسول’ پیر قاری عبد الرشید رضوی’ حاجی ندیم انصاری’ چوہدری اکبر جٹ ‘ حاجی مقبول ‘ حاجی مصطفی ‘ امان العابدین’ نعیم انصاری’ صابر ‘ علی رضا خضر شفیق وغیرہ نے شرکت کی علما کرام کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں