شاہ محمد ظہور الحق،محمد ضمیر الحق چشتی کا عرس7,6ستمبر کو منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ محمد ظہور الحق چشتی صابری اور حضرت قبلہ میاں محمدضمیر الحق چشتی صابری کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ 7,6ستمبر 2025 بمطابق 12 ،13 ربیع الاول بروز ہفتہ،اتوار مرکز جماعتِ سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلزکالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا۔تقریبات کی صدارت امیر جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرورالحق شہزاد چشتی صابری سراجی کریں گے جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی،صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمانِ خصوصی ہونگے۔تقریبات ِ عرس کا آغاز مورخہ6 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِفجر قرآن خوانی سے ہو گا۔نمازِظہر کے بعد محفلِ نعت خوانی ہو گی۔نمازِمغرب کے بعد محفل ِذکر ہوگی اور جنرل سیکرٹری جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ محمد نویدالحق چشتی صابری سراجی کا خصوصی خطاب ہوگا۔نمازِ عشاء کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔مورخہ7 ستمبر بروز اتوار اعلی الصبح نمازِ تہجد باجماعت ادا کی جائیگی اور پھر محفلِ ذکر ہو گی ۔نمازِفجر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کو ناشتہ دیا جائے گا۔8:00بجے صبح محفل ِ ختم شریف ہوگی ۔آخر میں اجتماعی دُعا کے ساتھ ہی تقریباتِ عُرس اختتام پذیر ہونگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں