1965 میں افواج نے بہادری کے ان مٹ نقوش چھوڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 6 ستمبر1965کو پاکستان کی مسلح افواج نے جرات وبہادری کے ان مٹ نقوش چھوڑے بری بحرے اور پاک فضائیہ نے شجاعت کی لازوال داستان رقم کی _ان خیالا ت کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محد ث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول قادری چشتی رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے 6 ستمبر کی مناسبت سے یوم دفاع کے موقع پر اپنے بیان میں کیا _انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں واہگہ اور چونڈہ کے محاز پر بزدلوں کی خاموشی سے حملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی سورمائوں کو چونڈہ ،واہگہ ،کھیم کرن اور چھمب جوڑیاں سمیت ہر محاذ پر ناکوں چنے چبوائے دشمن کی فوج بکتر بند گاڑیاں ٹینک اور اسلحہ پاکستان کی حدود میں ہی چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ گئی اور پاک فوج نے دشمن کے 5 ہزار مربع میل علاقے پر قبضہ کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں