MDواسا سہیل قادر کا تعلیمی اداروں سے ملحقہ روڈز سے پانی کلیئر کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے تمام تعلیمی اداروں سے ملحقہ روڈز کو پانی سے مکمل کلیئر کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں جبکہ آپریشنز افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹیز ، کالجوں ، سکولوں سمیت دیگر تمام تعلیمی اداروں سے ملحقہ روڈز کا وزٹ کریں اور ان کو ہر قسم کے پانی سے کلیئر کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے اب دوبارہ کھل چکے ہیں اس لئے طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی ادارے میں آمدورفت کے دوران کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے اس لئے تمام آپریشنز افسران اپنی متعلقہ سب ڈویژنز کے تعلیمی اداروں کے وزٹ کریں اور ان سے ملحقہ روڈز کو چیک کریں کہ وہاں پر کسی قسم کا پانی جمع تو نہیں ہے اور اگر ہے تو وہاں پر ڈی واٹرنگ سیٹس یا سکر مشینیں لگا کر پانی کو ختم کیا جائے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ اگر مزید بارش ہو تو تمام تعلیمی اداروں سے بارشی پانی کے فوری اخراج کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیور کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی اداروں سے ملحقہ روڈز کو کلیئر کرنے کے لئے فیلڈ سٹاف مکمل مستعد اور متحرک رہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایات نہیں آنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں