فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر حافظ طاہر جمیل کے مطابق جشن عید میلاد النبی ۖکے سلسلہ میں سالانہ محفل میلاد النبی کل بروز جمعرات شام 5 بجے منٹگمری بازار گلی نمبر 4 کے کارنر پر منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم انجمن تاجران سٹی محمد امین بٹ ہونگے اس موقع پر عید میلاد النبی کا کیک بھی کاٹا جائے گا تمام دوست احباب اور تاجر برادری سے شرکت کی استدعا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی کی آمد سے دنیا میں ایک عظیم اور ہمہ گیر انقلاب بر پا ہوا جس نے انسانیت کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی راہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ پر ہم سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔




