MD واسا کا ملت روڈ پر غوثیہ چوک پلی کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے ملت روڈ پر غوثیہ چوک پلی کا وزٹ کیا اور وہاں سیٹلڈ ہونے والی مین ٹرک سیوریج لائن کے بعد کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز مخدوم بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمران طفیل بھٹی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ ملت روڈ اور ملحقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز کو بحال رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ سیٹس کو آپریشنل رکھا جائے جبکہ مین ملت روڈ پر عارضی لگائے گئے ٹرنگ سیور لائن کی ڈی سلٹنگ بلا تعطل کی جائے جس کے لئے آپریشنز سٹاف کو ڈیوٹی تفویض کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز نے ایم ڈی واسا کو ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ ملت روڈ پر منڈی روڈ کے قریب مین ٹرنک سیور لائن سیٹلڈ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان سے بچانے کے لئے سیٹلڈ ٹرنک سیورک کو مستقل طور پر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے گرین ٹان نیو گرین ٹان گول چوک باغ محلہ غوثیہ آباد مٹوپور، جوہر کالونی اے، بی اور سی بلاک میں سیوریج مشکلات پیدا ہوئی جس پر قابو پانے کے لئے جوہر کالونی ٹینکی پر ایک اور غوثیہ چوک پلی پر 2 اضافی ڈی واٹرنگ سیٹ لگا دئیے گئے تاہم ملحقہ آبادیوں کومزید سیوریج مسائل سے نجات کے لئے مین ملت روڈ پر عارضی طور پر لگائے گئے مین سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیار سروسز ڈیلیوری ترجیحات میں سرفہرست ہے تاہم مین لائن سیٹلڈ ہونے کے بعد آپریشنز سٹاف شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں