فیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔ صارفین بجلی کی جانب سے فیسکو کو اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں ۔ گذشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام148 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع ، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل424شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل139شکایات میں سے139کا ازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی2، سپلائی بندش کی57، نیو کنکشن 7اور دیگر 73شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں54شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں خراب میٹرز کی1، سپلائی بندش کی31،نیو کنکشن 4اور دیگر18شکایات موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں