ضلع چنیوٹ میں مضر صحت کاروبار کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی سرگرم

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈان جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس،کینٹینز اور واٹر پلانٹس پر چھاپے مارے اورسابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر فاسٹ فوڈ یونٹ سیل کردیا گیا۔پینے کے پانی میں مضر صحت جراثیم کی موجودگی کی وجہ سے 2 واٹر پلانٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئیں۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 33 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم نے بتایا کہ معروف ہسپتال کینٹین کو صفائی کے ناقص انتظا ما ت کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائدکیا۔ فاسٹ فوڈ کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایکسپائرڈ بریڈ برآمد ہونے کی وجہ سے فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں