حیدری فرنیچر پر مرشد طارق اسلم کی میزبانی میں یوم دفاع کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم دفاع کی تقریب حیدری فرنیچر پر مرشد طارق اسلم کی میزبانی میں سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری کی صدارت میں ہوئی’ تقریب کے کوارڈ ی نیٹر پیارے بھائی شہزاد اور آرگنائزر رانا عابد علی اور عاصم خان تھے’تقریب میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے نام کے پودے لگائے گئے یوم دفاع کی تقریب میں جشن عید میلاد النبیۖ کا کیک کاٹا گیا’ تقریب میں پیاری بہن شاہ جی’ سابق ایم پی اے حاجی خالد سعید’ ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) خواجہ رضوان’ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل’ ملک زاہد مجید’ رانا افتخار’ رانا آصف ارشد’ چوہدری ذوالفقار’ رانا وقاص ذیشان’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ میاں آصف اسلم’ سہیل نیاز طور’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ میاں تنویر ریاض’ واحد خالق’ چوہدری ارشد گجر’ ملک اشرف’ حاجی ہدایت انصاری’میاں محمد اجمل’ رانا وارث’ بابا چڑی سائیں’ شہزاد بٹ’ جانی بھائی’ عاشق حسین رضوی’رانا چاند’ بابر راجپوت’ بابا دانیال’ اویس ہاشمی’ ارشد واپڈا والے اور تمام مکاتب فکر کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ مرشد طارق اسلم ‘ پیارے بھائی شہزاد محمود نے کہا کہ جنگ ستمبرشجاعت، استقامت اور قربانی کی لازوال داستان ہے’ یہ دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے جو ہمیں افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم و حوصلہ کی یاد دلاتا ہے’ آج کا دن یوم تجدید عہد ہے کہ آج سے 56 برس قبل جس طرح ہم نے اپنی سرحدوں اور نظریہ کی حفاظت کی تھی اور آج تک کرتے چلے آ رہے ہیں ۔یوم دفاع کے موقع پر جنگ ستمبر 1965 کے شہداء اور غازیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا’ آخر میں میزبان مرشد طارق اسلم آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں