غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کونشانے پر لے لیا، شہر کی ایک اور بلند عمارت کو تباہ کردیا، 3روز میں3عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔صیہونی فورسز کے عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملے جاری رہے، اسرائیلی حملوں میں مزید 87 فلسطینی شہید اور 409زخمی ہوگئے، شہدا میں امداد کے منتظر 16 فلسطینی بھی شامل ہیں، بھوک اور قحط سیمزید 6 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔شہدا کی تعداد 64 ہزار سے بڑھ گئی




