دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی طرف سے جامع مسجد حبیبیہ رضویہ غلہ منڈی میںسالانہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا’ محفل میلاد میں قاری مسعود احمد حسان’ حافظ فضل الرحمن نورانی کے علاوہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود احمد رحمانی’ حاجی شہزاد احمد’ مولانا مہتاب’ زاہد بشیر’ خواجہ عرفان اور غلہ منڈی کے تاجروں اور عاشقان رسولۖ کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ سالانہ محفل میلاد کے آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعہ ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ بھی دیا گیا’ محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری مسعود احمد حسان’ حافظ فضل الرحمن نورانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے’ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ محبت رسول اور عشق مصطفی ۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو’ آقائے دوجہاں ۖ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے’ حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے نبی کریم ۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ،بلاشبہ دین حق کے رستے پر چلنے والے ہی فلاح پائیں گے ‘ روح پرور میلاد کی محفل میں نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے’ آخر میں ملک و ملت اور آخرت میں فلاح کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں