کوارٹر کرایہ پر دینے کے الزام میں ریلوے کانسٹیبل وحید معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن فاطمہ بلال اور ڈی آئی جی ریلوے نے کارروائی کرتے ہوئے اپنا کوارٹر پرائیویٹ شخص کو کرایہ پر دینے کے الزام میں ریلوے کانسٹیبل وحید کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ دوران انکوائری انسپکٹر آف ریلوے ورکس ظہیر احمد نے رپورٹ ڈی آئی جی کو ارسال کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں