DHQگرلز ہاسٹل میں آتشزدگی،سامان جل کر راکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال الائیڈ ٹو کے گرلز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر قیمتی فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسنگ گرلز ہاسٹل کے بند کمرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ کمرہ سے دھواں نکلتے دیکھ کر وہاں پر موجود نرسز نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کمرہ کا دروازہ توڑ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں