PIAکے 1118جہازوں کی ایک’دو مسافروں کیساتھ پرواز

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی ائیرلائن کی آڈٹ رپورٹ برائے 2021-23ء میں 1118پروازوں کا صرف ایک یا دو مسافروں کے ساتھ آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کی 816 پروازیں صرف ایک مسافر کیساتھ روانہ ہوئیں جبکہ302پروازیں صرف دو مسافروں کے ساتھ منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم لوڈ پروازیں چلانا وسائل کا کھلا ضیاع ہے، کم مسافروں کے باوجود پروازیں منسوخ یا ریفنڈ نہیں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ کی کمزور پلاننگ اور ناقص فیصلے بے نقاب ہوگئے ہیں، 6 جون2024 کو انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی جس کاکوئی جواب نہ ملا، یاد دہانیوں کے باوجود ڈی اے سی اجلاس نہ بلایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ قومی ائیر لائن کو مثرفلائٹ پلاننگ اورباقاعدہ کارکردگی جائزوں کی فوری ضرورت ہے۔دوسری جانب خالی فلائٹس چلانے والے آڈٹ پیرے سے متعلق قومی ائیرلائن نے اپنا مقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آڈٹ پیرا، ڈرافٹ پیرا ہے، یہ قومی ائیرلائن کی چارٹرپروازوں پربنایا گیا تھا، چارٹر پروازوں کی ایک طرف عمومی طور پر خالی جاتی ہیں۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرواز کی قیمت یکطرفہ مسافروں کے ٹکٹ سے پوری کی جاتی ہے، آڈٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ پیرا ڈراپ یا ختم کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں