حکومتی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ‘اسٹیٹ بینک نے جون 2025 ء تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض مالی سال 2025میں 13فیصد بڑھا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جون 2025تک 77ہزار 888ارب روپے رہا، وفاقی حکومت کا قرض جون 2024 میں 68ہزار 914ارب روپے تھا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5فیصد بڑھ کر 54ہزار 471ارب روپے ہو گیا۔ وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 7.6فیصد بڑھ کر 23ہزار 417ارب روپے ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں