سول آرمڈ فورسز کا بجٹ268ارب43کروڑ

اسلام آباد (بیوروچیف) سول آرمڈ فورسز کے رواں مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔رواں مالی سال کیلئے ملک کی نوسول آرمڈفورسز کامجموعی بجٹ 268 ارب42کروڑ80لاکھ روپے ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایف سی خیبرپختونخواہ نارتھ 50ارب 96کروڑ80لاکھ روپیکیبجٹ کیساتھ سرفہرست ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ47ارب 18کروڑ 10لاکھ روپے کے بجٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ایف سی خیبرپختون خواہ ساوتھ کیلئے 44 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز رکھیگئے ہیں۔ ایف سی بلوچستان ساوتھ کا رواں مالی سال بجٹ 41ارب 18کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ سندھ رینجرز کا رواں مالی سال کا بجٹ24 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ رواں مالی سال پنجاب رینجرز کے بجٹ کا حجم 23 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔فیڈرل کانسٹیبلری کے لیے رواں مالی سال کا بجٹ 22 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے لییرواں مالی سال کا بجٹ 8 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ گلگت بلتستان اسکاوٹس کابجٹ رواں مالی سال 5 ارب 6کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں