ابوظہبی (سپورٹس نیوز) ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، قومی کھلاڑی تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، پاک بھارت ٹاکرا 14ستمبر کو ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28ستمبر کو شیڈول ہے۔دوسری جانب ایشیا کپ ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی، انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا، فینز کا جوش و خروش بھی دکھایا گیا۔یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔



