باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،11سالہ لڑکا بارشی پانی میں ڈوب گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) درخت فروخت کرنے پر مشتعل باپ نے بیٹا مار ڈالا، پارک میں نہاتے ہوئے کم سن لڑکا پانی میں ڈوب گیا، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،چالاک افراد کا 3شہری کیساتھ 1کروڑ کا فراڈ،مختلف واقعات فائرنگ اور تشدد سے4افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق ستیانہ کے علاقہ 74گ ب میںمحمد اکرم ولد محمد اسلم نے بلا اجازت درخت فروخت کر دیئے تو جس پر اکرم کا والد اسلم سے جھگڑا ہو گیا،تو مشتعل باپ نے کلہاڑی کے وار کر کے بیٹے اکرم کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل باپ کی تلاش شروع کر دی،جبکہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ صدیق چوک کا رہائشی 11سالہ لڑکا محمد علی ولد نذیر محمد حق باہو چوک میں کھڑے بارشی پانی میں بنا رہا تھا کہ اچانک پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ 505 گ ب میں کرنٹ لگنے سے پرویز اختر نامی نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ 167 گ ب میں گزشتہ روز شدید بارش کے دوران کمرہ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3افراد 14سالہ ایمان’ 45سالہ زرینہ بی بی اور 25سالہ نزاکت بری طرح زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈجکوٹ روڈ کے رہائشی احمد حسن کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم الٰہی بخش نے کاروبار کی غرض سے 50لاکھ روپے اور فیکٹری ایریا کے ارشد علی نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم کاشف نے کاروبار کیلئے 32لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ جڑانوالہ کے اسامہ سے ملزم عمران نے ساڑھے 8لاکھ’ ستیانہ روڈ کے شکور سے بھی ملزم بھاری رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ کے علاقہ محمدپورہ کی اضافی آبادی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف وسیم کو لہولہان کر دیا، ٹھیکریوالا کے علاقہ275ج ب میں عداوت کی بنا ء ملزمان آصف وغیرہ نے شہزاد کو گولیاں مار دیں۔ 184ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان اکرم وغیرہ نے طاہر اور213گ ب کے جاوید کو ملزمان یوسف وغیرہ نے بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروبان کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں