وطن عزیز پر ایک اورجوان قربان

راولپنڈی (بیوروچیف) جرأت بہادری اور شجاعت کی داستان، وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر ایک اور بہادر سپوت ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان جام شہادت نوش فرما گئے، سی ایم ایچ راولپنڈی میں 3روز داخل رہنے کے بعد وہ آج شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ گزشتہ دنوں بنوں میں دہشتگروں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان زخمی ہوگئے تھے، بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر عدنان تین دن سے CMHراولپنڈی میں زیر علاج تھے۔سوشل میڈیا پر شہادت سے قبل ان کی ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کا پوچھے رہے ہیں کہ وہ کیسا ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوت نے ہوش میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے ساتھی کا حال پوچھا۔ میجر عدنان (SSG)نے حملہ آوروں سے لڑتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو اپنے جسم سے ڈھانپ کر بچایا وہ خود 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے ، ان کی بہادری نے ساتھی کی جان بچائی اور 2 حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں