بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،پانی گھروں میں داخل

ڈجکوٹ(نامہ نگار) بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی بارشی پانی سے بھر گئی’ 24گھنٹے بعد بھی پانی نہ نکالا جاسکا ،،سرکاری سکول پانی میں ڈوبے ہوئے اور آج بیشترز سکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے، ہسپتال کے رہائشی کوارٹرز میں کئی فٹ پانی داخل ہوگیا،ہسپتال کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ ڈجکوٹ میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، سکول ،پارک نہروں میں تبدیل ،تھانہ ڈجکوٹ کی عقبی دیوار زمین بوس ہوگئی ،رورل ہیلتھ سنٹر میں گہرے پانی کے تالاب بن گئے پانچ، اے سی صدر ذوالقرنین نے درجن بھر ملازمین اور گن مینوں کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور اونچی جگہ پر کھڑا ہوکر ہدایات دیتا رہا محکمہ صحت کے ملازمین بے بسی کی تصویر بن گئے۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ سے ہنگامی بنیادوں پر پانی نکالا جائے اور سرکاری سکولوں سے بھی بارشی پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں