ذخیرہ اندوزی ‘منافع خوری کا خاتمہ کرکے رہیں گے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم اور روٹی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ حکومت پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے گندم 3000روپے فی من، 10کلو آٹا 905روپے، 20کلو آٹا 1810 روپے اور100گرام روٹی 14روپے مقرر کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، جب کہ پیرا فورس کو بھی اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ان کے مطابق تمام دکانوں اور تنوروں پر نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں