لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ۔ ضلع کچہری میں سخت سکیورٹی انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ ہونے کے پیش نظر ضلع کچہری میں آج 10ستمبر 2025ء سے تمام داخلی وخارجی راستوں پر آنیوالے تمام لوگوں کی چیکنگ کیلئے سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آبادکے صدررائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’سیکرٹری سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ نے تمام ممبران بار کو کہا ہے کہ کچہری میں سیکیورٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مورخہ 10ستمبر 2025سے کچہری کے تمام داخلی وخارجی راستوں اور کچہری کے اندر سیکیورٹی اداروں کے افسران چیکنگ کیلئے موجود ہونگے جو کسی بھی خاص وعام کو چیک کرنے کے مجاز ہونگے اور اگر کسی بھی فرد سے کوئی اسلحہ وغیرہ برآمد ہوا تو سکیورٹی اداروں کو اس کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ مزید یہ کہ کچہری میں غیر قانونی وغیر اخلاقی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائیگی اور کسی بھی غیر قانونی فعل کی صورت میں متعلقہ شخص خود ذمہ دار ہوگا۔ لہٰذا تمام معزز ممبران بار سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں