فیکٹری کی چھت سے کود کر محنت کش نے خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر بکرم فیکٹری کے ملازم نے چھت سے کود کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ کا رہائشی وسیم ولد گلزار کافی عرصہ سے مقبول روڈ پر واقع بکرم بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا، گزشتہ روز اس کا والد وسیم کو فیکٹری میں چھوڑ کر چلا گیا تو کچھ دیر بعد مذکورہ محنت کش نے فیکٹری کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بعدازاں پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں