کرنٹ لگنے سے 4بچوں کا باپ جاں بحق

ماموں کانجن(نامہ نگار) چارہ کاٹنے والی مشین سیکرنٹ لگنے سے 40سالہ شخص موقع پر جاںبحق ہو گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 505گ ب کا رہائشی پرویز اختر ولد اللہ داد اپنے جانوروں کیلئے ٹوکہ مشین پر چارہ بنا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں