غذائی تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں غذائی تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔صدر مملکت سے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میںگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے، جدید اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنیوالے زرعی طریقوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے۔صدر مملکت نے کہاکہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر شیری رحمان، سابق وفاقی وزیر اورسینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر، بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں