نوسربازوں نے بنک ملازم بن کر خاتون کے اکائونٹ سے لاکھوں نکلوا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے خود کو بینک کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح خاتون کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے نکلوا لئے’ سرگودھا روڈ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی’ سرگودھا روڈ کی رہائشی حمیرا ضیاء نے بتایا کہ وہ ملت چوک یو بی ایل سے رقم نکلوانے کیلئے آئی تو وہاں پر موجود تین نوسربازوں نے اسکو گھیر لیا اور خود کو بنک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کر کے اس کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی رقم نکلوا کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں خاتون نے بنک سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ بینک کے ملازم نہ ہیںپولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں