سیلابی پانی سے کروڑوں روپے کی گندم خراب

مظفر گڑھ (نامہ نگار)مظفر گڑھ میں سیلابی پانی پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کے سیت پور سینٹر میں داخل ہوگیا۔عملے کی سینٹر کے اطراف قائم بند بچانے کی کوشش ناکام ہوگئی، جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پانی میں ڈوبے مکانات گرنے لگے، شیرشاہ اور ہیڈ محمد والا پل پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ ملتان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں