4تھانیدار۔ 1لیڈی کانسٹیبل نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے پنجاب بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے ملازمین کے خلاف درج مقدمات میں ان کو سہولت دیکر ضمانتیں کروانے کے الزام میں 4تھانیداروں اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ نوکری سے فارغ ہونے والوں میں فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے سب انسپکٹر عابد حسین گل’ سب انسپکٹر کاشف علوی’ سب انسپکٹر شہروز سہیل’ سب انسپکٹر فاروق اکرم اور لیڈی کانسٹیبل آمنہ عقیل شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے مختار راجہ کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب بھر کے ائیرپورٹس پر تعینات ایف آئی اے کے ملازمین کے خلاف کرپشن اور مسافروں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے کے ملازمین تفتیش کے دوران اپنے پیٹی بند ساتھیوں کی سہولت کاری کرتے ہوئے عدالت سے ضمانتیں کروانے میں ساتھی ملازمین کی مدد کرتے ہیں۔ تحقیقات کے بعد فیصل آباد ایف آئی اے کے 4تھانیدار اور لیڈی کانسٹیبل کو ضمانتوں میں سہولت کاری کرنے پر نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں