کاروبار کا جھانسہ۔ 4شہریوں کیساتھ 1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 4شہریوں سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے تو کہ بوگس نکلے ، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے رہائشی وحید احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم حسام علی نے کچھ عرصہ قبل کاروباری کیلئے 35لاکھ روپے کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، سول لائن کے زاہد محمود نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم زاہد رشید نے 20لاکھ روپے، غلام محمد آباد کے رہائشی مختار احمد کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم علی نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر20لاکھ اور سول لائن کے رہائشی فاروق شاہ سے اس کے جاننے والے ملزم سفیان نے کاروبار کیلئے11لاکھ سے زائد رقم حاصل کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں