وزیر اعلیٰKPK علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرعدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا،عدالت کی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کے 17ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں