بیوی کے ناراض ہونے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

جڑانوالہ (نامہ نگار)بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر 28سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، متوفی کی 9ماہ قبل شادی ہوئی تھی،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گاں چک نمبر 363گ ب کے رہائشی 28سالہ آصف کی 9ماہ قبل دیہہ ہذا میں شادی ہوئی تھی مگر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اسکی بیوی روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی بیوی کی ناراضگی پر دلبرداشتہ ہو کر آصف نے مبینہ طور پر پنکھے کیساتھ رسی سے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ مبینہ خود کشی کے واقعہ پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں