شیخ فاروق یوسف FCCI کے صدر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت شیخ فاروق یوسف فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نامزد کر دیئے گئے’ موصوف معروف عالم دین علامہ عدیل یوسف صدیقی کے بھائی ہیں’ گروپ لیڈر نیشنل گروپ (ایسوسی ایٹ کلاس) میاں محمد ادریس اور گروپ لیڈر نیشنل گروپ (کارپوریٹ کلاس) میاں جاوید اقبال نے باقاعدہ طور پر شیخ فاروق یوسف کی نامزدگی کا اعلان کیا’ نامزد صدر یکم اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے’ تب تک پہلے سے ایگزیکٹو باڈی کام کرتی رہے گی’ ڈی جی ٹی او کے مطابق چیمبرز کے عہدیداروں کا انتخاب دو سال کیلئے عمل میں لایا گیا تھا مگر باہمی مشاورت سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر’ سینئر نائب صدر اور نائب صدر کی مدت ایک سال کی گئی’ یکم اکتوبر کو صدر ریحان نسیم بھراڑہ’ سینئر نائب صدر خلیل قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتا ز باجوہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے’ شیخ فاروق یوسف کی FCCI کے صدر کیلئے نامزدگی پر کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی نامزدگی کے فیصلے کو سراہاجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں