اسلام آباد میں باپ’ بیٹی اور بیٹے کا بہیمانہ قتل

اسلام آباد(بیوروچیف) اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔مقتولین میں 60سالہ کرام پال، ان کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں