اشفاق شہید نے پنجاب پولیس کا سرفخر سے بلند کر دیا’ آزاد علی تبسم

چک جھمرہ (نامہ نگار) محمد اشفاق شہید نے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے چک جھمرہ کے عظیم سپوت کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار پی پی 98 آزادعلی تبسم نے کھڈیاں وڑائچاں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم میں شہادت پانے پنجاب پولیس کے جوان محمد اشفاق کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا محمد اشفاق شہید نہ صرف پولیس کے لیئے بلکہ ہمارے علاقے کے لیئے بھی قابل فخر ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت و بخشش کے دعا اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں