سیلاب متاثرین کو پانی کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے 8ویں روزبھی بلا تعطل سیلاب متاثرین کو پانی کی فراہمی مکمل کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر 3ستمبر سے بلا ناغہ چنیوٹ اور جھنگ کے مختلف علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو پینے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ شعبہ واٹر ڈسٹری بیوشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے مجموعی طور پر3واٹر بازور چنیوٹ اور جھنگ جبکہ تاندلیانوالہ میں ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کی جانب سے ایک واٹر ٹینکر چنیوٹ روڈ سے بھوانہ روڈ تک، دوسرا واٹر ٹینکر بھوآنہ سے جھنگ تک جبکہ تیسرا واٹر ٹینکر چنیوٹ روڈ سے لاہور روڈ پر سیلاب متاثرین کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں بنیادی ضرورت پینے کی فراہمی کے لئے جذبہ خدمت کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور پانی کی سپلائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں