شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرائے جائیں۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر راجہ جہانگیر انور نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں و سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ٹھیکیدار، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔دورہ کے دوران کمشنر فیصل آباد نے کمشنر آفس کے عقب میں واقع گورائیہ روڈ،غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان کے قریب نابھہ روڈ اور پنوں چوک پر جاری سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی بڑی شاہراں کی حالت بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر اور کارپیٹنگ سے نہ صرف شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ انہیں بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔راجہ جہانگیر انور نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور عوامی ریلیف کے لئے تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سڑکوں کی تعمیر میں سیوریج کے مثر انتظامات کوشامل کیا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی ڈیزائننگ کی جائے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں