فیصل آباد میں ڈکیتی’ چوری’ راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ میں اوباش ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دیکر سمیرا بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ح) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کے اشرف کی بیٹی (ک) کو ملزمان سلمان وغیرہ، ڈھیرہ سائیں قبرستان چوک کے رہائشی سرفراز کی بیٹی(الف) کو نامعلوم،نڑ والا روڈ کی رہائشی شمیم اختر کی بیٹی(ز) کو ملزمان علی وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ مجاہد آباد کے رہائشی عبدالستار کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ لائلپور کالونی کے خالق کی بہو (س) کو نامعلوم ملزمان، مسعود آباد کے رہائشی ظہیر کا بھتیجا اور روڈالا روڈ کے علاقہ 280گ ب کے علی رضا کا بھائی سلیم گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد کے فریاد علی سے45ہزار وفون، لاری اڈا کے ساجد کی دکان سے ایک لاکھ سے زائد کا سامان، غلام محمد آباد سبزی منڈی کے قریب اویس سے نقدی و فون، ڈائیوو روڈ پر اشفاق سے 10ہزار وفون، ڈی گرائونڈ کے قریب ہاشم سے جھپٹا مار کر فون، ڈی گرائونڈ کے قریب ہاشم سے جھپٹا مار کر فون، گٹ والا انڈر پاس پر نعیم سے جھپٹا مار کر فون، 214ر ۔ب ڈھڈی والا کی غزالہ بی بی سے طلائی زیورات، نقدی، 208چک کے قریب وقار سے نقدی چھین لی، ملک پور کے احمد سے فون، منصور آباد کے آفاق سے 60ہزار وفون، گلگشت کالونی کی نعیم سے پرس، ستیانہ روڈ پر بدر سے1لاکھ وفون، جھنگ روڈ پر اعظم سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 223ر۔ب کے عظیم سے نقدی وفون، رحمان ویلج کے قریب حسنین سے 58ہزار وفون چھین لیا، 238ر۔ب کے فیاض کے ڈیرہ سے مرغے، مرغیاں چوری، ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے مظہر سے ڈیڑھ لاکھ، 127گ ب کے محمد عبداللہ سے 55ہزار وفون، 127گ ب کے منیب سے نقدی، طلائی انگوٹھی، جڑانوالہ مارکیٹ سے مبشر کا فون، 118گ ب کے مہر محمد شاہ کے گھر سے لاکھوںکے زیورات، نقدی وفون، 115گ ب کے منیب سے 65ہزار وفون، 628گ ب کے عبدالعزیز سے 30ہزار وفون، 380 گ ب کے شریف کے گھر سے آرٹیفشل جیولری چوری،194ر۔ب کے ابو سفیان سے 19ہزار وفون، 266ر۔ب کے محمد احمد کی دکان سے سامان چوری، 450گ ب کے فیضان سے 40ہزار وفون، 607گ ب کے صدی احمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 555گ ب کے سرفراز سے 75ہزار وفون، 51ج ب کے طارق سے نقدی وفون، 52ج ب کے انیس احمد سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، میراں والا بنگلہ کے زبیر سے نقدی وفون، غلام محمد آباد نمبر2 کے شفیق سے نقدی وفون، 50ج ب کے صدیق کی دکان لوٹ لی، بھاگیوال کے عمیر حسین کی حویلی سے مویشی چوری، سمانہ پل کے قریب اعظم سے 12ہزار وفون، رحمان پورہ میں رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا، 275ج ب کے وسیم سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر ذیشان سے 25ہزار وفون، مچھلی فارم کے قریب معاذ سے نقدی وفون، 75گ ب کے رحمن کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، امتیاز ٹائون کے قریب خالد سے 55ہزار، جڑانوالہ روڈ پرعتیق الرحمن کی دکان سے کپڑا چور لے اڑے’ 482گ ب کے امین مسیح سے 12ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوںکا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں شاداب کالونی کے واجد علی، پیپلز کالونی ڈی گرائونڈ سے نعیم فاروق ، جھمرہ روڈ پر رمضان، ،142ر۔ب کے مزمل حسین، ملت روڈ پر سعید ارشد، 197گ ب کے عاطف اوردیگر وارداتوں میں موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں