پولیس کی سنگل کیبن گاڑیاں بلٹ پروف بنانیکا منصوبہ

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب پولیس نے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فورس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 2,000 سے زائد گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب پولیس کی اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں بلٹ پروف کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایلیٹ فورس، ضلعی پولیس، سپیشل برانچ اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی گاڑیاں اس اپگریڈیشن کا حصہ بنیں گی۔ چھاپوں کے دوران سنگل کیبن گاڑیوں کو بلٹ پروف کیا جائے گا تاکہ کسی بھی فائرنگ یا حملے کی صورت میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔ابتدائی طور پر میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور کچے کے حساس علاقوں میں 18 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا چکی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر ضلع میں پولیس ٹیموں کو جدید اور محفوظ ٹرانسپورٹ میسر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں