کوکا کولا کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دکانداروں کی لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انرجی ڈرنک کوکا کولا کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود دکاندار پرانی قیمتوں پر فروخت میں مصروف۔ تفصیل کے مطابق ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کوکا کولا کی جانب سے انرجی ڈرنک بوتلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ کوکا کولا کے ڈیڑھ لیٹر کے بوتلوں کے پیٹ میں 200 سے 300 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کی اب قیمت تقریباً 800 روپے مقرر ہے۔ مگر دکاندار شہریوں کو اب بھی پرانی قیمت 1100 سے 1000 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں