مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار۔ ساتھی فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 109گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے’ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کا مسلح گروہ 109گ ب کے قریب مزدا ڈالہ روک کر واردات کر رہے تھے کہ اسی دوران ایگل سکواڈ حسب معمول دوران گشت موقع پر پہنچا تو ڈاکوئوں نے ایگل سکواڈ پر فائرنگ کر دی، پولیس اہلکاروں نے ریسکیو15 پر کال کرتے ہوئے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو انہوں نے فصل کماد میں چھپ کر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی، پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی جڑانوالہ’ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ’ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا، جسکی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔ جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں